اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاﺅس اور پنجاب اسمبلی کے باہر دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا،پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی،پی ٹی آئی نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپوزیشن اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دےدی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا مہنگائی و ٹیکسوں کےخلاف کل پرامن طور پر نکلنا ہے، پہلا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ و دیگر گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، بزدلوں سے ڈرنے والے نہیں، کیا رول آف لا کی بات کرنا غداری ہے؟۔
محمود اچکزئی نے کہا سیاسی جماعتوں پر پابندی کا دور گزر چکا ،پاکستان تاریخ کے بدترین بحران میں مبتلا ہے، موجودہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر آئی، اتحاد آئین کی بالادستی کیلئے بنا ،لطیف کھوسہ نے کہا آزاد عدلیہ کیلئے آخری دم تک کھڑے ہیں، توقع کرتے ہیں جمعہ کوساری قوم نکلے گی، حکمران عدالتی فیصلے کے بعد پاگل ہوگئے ۔
ادھر پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس نے کیمپ کےلئے منگوائی گئی کرسیاں، دریاں و دیگر سامان لانے والی گاڑی کو روک لیا تاہم بعد ازاں چھوڑ دیاگیا ، کارکنوںنے ن لیگ کلچرل ونگ کے رہنما و کامیڈین اداکار طاہر انجم کی گاڑی کا گھیراﺅ کر کے تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دئیے، قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا بھوک ہڑتالی کیمپ کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔
ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،پی ٹی آئی


















