چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قومی خزانے کا ایک ارب بچالیا

لاہور:(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے قومی خزانے کا ایک ارب بچالیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے اضافی اخراجات کا سخت نوٹس لینے پر ویڈیو لنک کےلئے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔

رجسٹرار کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانے کو ایک ارب کی بچت ہوئی،عبہر گل خان نے کہا پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم موجود ہے،نئے سامان کی ضرورت نہیں۔