اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو حراست میں لے لیا۔سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا جہاں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو حراست میں لے لیا۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی ، بیرسٹرگوہر اور روف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہرموجود رہی۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی ، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع اسلام آبادپولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔