وزیر اعلیٰ کے پی کا بٹن جب چاہوں آن آف کرسکتا ہوں،فیصل کریم کنڈی

مانسہرہ:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے وزیر اعلیٰ کا بٹن جب چاہوں آن آف کرسکتا ہوں،صوبے میں لاقانونیت عروج پر ہے، حکومت امن عامہ کی سنگین صورت حال پر اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جلد بلائے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا جن کی عزت نہیں وہ مجھے ہتک عزت کا نوٹس بھیج رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کی طرف سے دیئے گئے ہتک عزت نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں ،گنڈا پور کو چیلنج دیتا ہوں اپنی پارٹی کے دور حکومت کی 10سالہ کارکردگی پر مجھ سے مناظرہ کریں، چاہیں تو چینل اور اینکر مرضی کے لے آئیں۔

گورنر کے پی نے کہاگورنر راج کا نفاذ کر کے سیاسی شہید نہیں بننے دینگے،فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں وہ پی ٹی آئی سے اپنا انتقام لے رہے ہیں۔