لاہور: (خبر نگار)الوادع سیاست!شفقت محمود نے بقیہ زندگی تحریر و تدریس کیلئے وقف کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا34 سال پہلے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا، بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ،اپنی باقی عمر تحریر و تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں، فیصلہ کسی دباﺅ کی وجہ سے ہے نہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ ہے، اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے ،تعلق وقت و عمر کے تقاضے سے ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہامکمل اتفاق کرتا ہوں سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے، سیاسی سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے، سینٹ و قومی اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا،جیل یاترا کا بھی اتفاق ہوا، اطمینان ہے ہمیشہ ساری ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں، ہر عہدے کو فرض سمجھ کر نبھایا، شکر ہے کسی نے ناجائز الزام تک نہیں لگایا۔
شفقت محمود نے کہا بطور وزیر تعلیم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکساں نصاب بنایا ،کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا، خدمت کاموقع دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور2مرتبہ شرف نمائندگی دینے پر عوام کا بھی مشکور ہوں،ملک کی خدمت کا جذبہ تاحیات رہے گا اور امید ہے تحریر و تدریس اور میڈیا کے ذریعے سفر جاری رہے گا۔
الوداع سیاست!شفقت محمود نے بقیہ زندگی تحریر و تدریس کیلئے وقف کردی

















