پی ٹی آئی پر پابندی معاملے پر پی پی کامشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے آئندہ چند روز میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت شریک ہوگی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے،حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر رائے لی جائے گی اور رہنماﺅں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیاجائےگا،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ۔