بنوں: (بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے بنوں واقعہ کی شفاف تحقیقات کےلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لے لیا،کمیشن شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ پبلک کرکے ذمے داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،کمیشن رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے کہاحساس مقامات پر عموماً سکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے،موجودہ دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر عوام انتہائی احتیاط سے کام لیں۔
بنوں واقعہ:کے پی حکومت کا تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان



















