اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفترخارجہ نے واضح کیا ہے سیاسی جماعت پر پابندی داخلی معاملہ ہے،دوسرے ممالک کو تبصروں سے گریزکرنا چاہیے،پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے،دہشتگردی کےلئے افغان سرزمین کا استعمال ِ تشویشناک ہے،طالبان حکومت حافظ گل بہادر گروپ کےخلاف موثر اور فوری کارروائی کرے۔
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہاپاکستان نے بنوں چھاونی پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے پر اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ،دہشتگرد گروپس اور حملہ آوروں کےخلاف انٹیلی جنس شیئر کی گئی،ملک میں مقیم 44 ہزار افغان شہری تیسرے ملک جانے کےلئے انتظار کررہے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاخان یونس مہاجر کیمپ حملے میں 19 فلسطینیوں کی شہادت اقوام متحدہ قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا، ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میرادوف پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سیاسی جماعت پرپابندی داخلی معاملہ ، دوسرے ممالک تبصروں سے گریز کریں،پاکستان

















