اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکرات کامیاب،ٹی ایل پی کادھرنا ختم،حکومت نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ مان لیا۔
مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا تحریک لبیک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونےوالے ظلم کےخلاف احتجاج پر موجود ہے،سعد رضوی کے فلسطینیوںکی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے مطالبات تھے، حکومت فلسطینی مسلمانوں کی مدد کےلئے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی،تحریک لبیک بھی کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کرے گی، حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کےلئے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک و دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا۔
رانا ثنا نے کہاغزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشتگرد ملک کے طور پر سامنے آیا، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ،نیتن یاہو دہشتگرد ہے، اقوام عالم سے مطالبہ ہے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات ،پروڈکٹس و کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، کمیٹی تشکیل دےدی ، ٹی ایل پی دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں، امریکہ کو عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق یاد نہیں آتے، عافیہ صدیقی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم
سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ؟ سب معلوم ہے،ہائیکورٹ
مولانا کی گرفتاری کا علم نہیں، اسلام آباد والا گھر خالی کرایا گیا ،گورنر کے پی
مقدمات میں تاخیر کی ذمہ دار صرف عدلیہ نہیں،سپریم کورٹ
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی : کمشنر ساہیوال
امت کو تقسیم کرنے والے دین کے خیرخواہ نہیں، حافظ نعیم الرحمن
مہنگی بجلی، گیس، بھاری ٹیکس، یورپی منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مسابقت میں کمی ہونے لگی
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی



















