آئینی میلٹ ڈاﺅن کا خطرہ،الیکشن منسوخی کی بات ہورہی ،مزاحمت کرینگے:خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے ملک میں آئینی میلٹ ڈاﺅن کا خطرہ ،الیکشن منسوخ کرنے کی بات ہو رہی ہے، مزاحمت کرینگے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاسرگوشیاں ہو رہی ہیں اکتوبر کے دوران عدالت میں الیکشن درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے،غیر یقینی ماحول میں سیاستدانوں کےساتھ عدلیہ کا بھی حصہ ہے،الیکشن کے نتیجے میں ملنے والی سپیس کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے جو جو دوا موجود ہے، استعمال کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہاملک میں آئینی میلٹ ڈاﺅن کا خطرہ ہے، فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی، بات میں وزن ہے لوگ ٹیکنوکریٹ حکومت میں شامل ہونے کےلئے تیار بیٹھے ہیں،خواجہ آصف نے تسلیم کیا پی ٹی آئی پر پابندی کااعلان وقت سے پہلے کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے ، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔