اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کی مشاورتی بیٹھک بے نتیجہ،اجلاس دوبارہ بلا لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی،مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دبریفنگ دی،اجلا س میںمشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس پھرہوگا۔
مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کی مشاورتی بیٹھک بے نتیجہ

















