پشاور:(بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے طاقتور حلقے سمجھ جائیں سیاست میں مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے،ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔
پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا2018 اور 2024 کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا، عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں بے چینی میں اضافہ ہوگا۔
دریں اثنا جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلے کیے گئے اور کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی،اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے:فضل الرحمن


















