اصل احتساب مصنوعی سیاسی قوتیں بنانے والوں کاہونا چاہیے، اسفند یار ولی

پشاور(بیورورپورٹ) ا ے این پی کے رہبر اسفند یار ولی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو غیر منطقی، سمجھ سے بالاتر اور جذباتی قراردےدیا۔

اپنے بیان میں اسفند یا ر ولی نے کہا جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوتے، ماضی میں جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں،سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے، جمہوریت اور سیاسی عمل کی مضبوطی کیلئے غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔

ا ے این پی کے رہبر نے مزید کہااصل احتساب ان کا ہونا چاہیے جو مصنوعی سیاسی قوتوں کو بنانے کے ذمہ دار ہیں، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کےخلاف استعمال ہونے کی روش بند کرنی ہوگی، مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا، تمام ادارے آئینی دائرہ اختیار تک محدود ہوں گے تو مسائل کا حل ممکن ہے، جب تک غیر سیاسی کھیل کا حصہ رہیں گے ملک میں جمہوریت مفلوج رہے گی۔