عمان کی مسجد میں فائرنگ،4پاکستانیوں سمیت متعدد فراد شہید،درجنوں زخمی

مسقط،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)عمان کی مسجدمیں فائرنگ،4پاکستانیوں سمیت متعدد افراد شہید،درجنوں زخمی،پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کی الوادی الکبیر کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے وقت 700 سے زائد افراد موجود اورمجلس عزا جاری تھی،حملہ آوروں،سکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا،عمان کی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ادھر عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چودھری نے پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتمام پاکستانیوں سے درخواست ہے عمان کی انتظامیہ سے تعاون کریں،علاوہ ازیںسفیر علی عمران نے خولہ، ناہدہ ،رائل ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مزید برآںپاکستان نے گھناونے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا عمان کی مسجد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، 4 پاکستانی بھی شہید ہوئے ،عمان میں سفارتخانہ شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر رہا ہے اورمیتوں کی واپسی کےلئے عمانی حکام سے رابطے میں ہے،سہولت فراہم کرنے کےلئے ہیلپ لائن بھی قائم کردی۔