پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا،وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اپنے پیغام میںوکیل نے کہابغیر مزاحمت ( صنم جاوید کو) پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنےوالوں کا رویہ ہونا چاہیے،واضح نہیں صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ،قبل ازیںاسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن و سوشل ورکر صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے رہا کرنے کا حکم دیا۔