اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ٹیکس شعبے میں ایسا نظام وضع کیا جائے تاکہ کمزوریاں دور ہو سکیں، تاجر و کاروباری افراد کو ٹیکس معاملات میں ناجائز تنگ نہ کیا جائے، ایف بی آر کو قومی مفاد پر جو کچھ بھی درکار ہو گا حکومت فراہم کرے گی، ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے ، معیشت کومستحکم کرنا ہے، تحمل، برداشت، ایثار وقربانی اور محنت سے اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، وقت ضائع کئے بغیر مزید بہتری کی جانب بڑھنا ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدے پر وزیر خزانہ ، وزیر قانون، وزیر مملکت خزانہ ، سیکرٹری خزانہ اور ایف بی آر کی ٹیم سمیت متعلقہ حکام کی ستائش کرتے ہوئے کہا پوری ٹیم نے پروگرام کےلئے جانفشانی سے کام کیا،ادارہ جاتی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں معاشی ترقی کے اہداف حاصل ہو سکیں،معیشت کو مستحکم کرنا ہے، معیشت کے مائیکرو اشاریوں کو درست کرنا ہو گا جس کےلئے مشکل سفر طے کرنا ضروری ہے،تحمل، برداشت، ایثار وقربانی اور محنت سے اہداف حاصل کرنا ہوں گے جن کے بغیر ترقی کا سفر مکمل نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم نے کہاآئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی منظوری دےگا اب ذمہ داری کا آغاز ہو رہا ہے، وقت آگیا جلد از جلد اقدامات کو یقینی بنائیں تب ہی آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنا سکیں گے،پوری قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں اجتماعی و افرادی کاوشوں سے پاکستان عظیم ، خوشحال و قابل احترام ملک بنے گا،قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری تصور کرنا ہے،سوچ بدلنا ہوگی، ٹیکس دینے کی صلاحیت والے افراد سے ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا اور عام آدمی کی خوشحالی و ترقی کےلئے وسائل جمع نہیں ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہاعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پوری حکمت عملی تبدیل ،ٹیکس محصولات میں اضافے کےلئے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پالیسی مرتب کرنا ہوگی،جب سنتا ہوں عالمی بینک ، جائیکا وغیرہ کو لکھا ہے فنڈ دے رہے ہیں تو مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے،اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایف بی آر اربوں کھربوں کے محصولات اکٹھے کرتا ہے لیکن چند ارب روپے کےلئے ورلڈ بینک و دیگر مالیاتی اداروں کے پاس جانا پڑتا ہے۔
وزیراعظم نے کہاترجیحات کے تعین کا وقت آ چکا ،پوری تیاری کےساتھ قوم کی خدمت کےلئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہوگا، اصلاحات کامقصد ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی اور ٹیکس ادا کرنے والوں کو مراعات کی فراہمی ہے،میری کوئی ذاتی پسند نا پسند نہیں ،صرف قومی مفاد ترجیح ہے، رواں مالی سال کےلئے ٹیکس محصولات کا ہدف اپنی جگہ لیکن کسی سرمایہ کار ،تاجر کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا، انفورسٹمنٹ کے نام پر تنگ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دینگے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور یادگار شہداءپرپھول رکھے ،فاتحہ خوانی کی،شہبازشریف نے ٹیکس بیس بڑھانے اور نشاندہی شدہ افراد کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایف بی آر کی آٹومیشن ،ڈیجیٹائزیشن ترجیح ہے،ویب بیسڈ ون کسٹمزسسٹم کےلئے 2 ارب فوری جاری کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسروں کو دوٹوک کہا استعفیٰ دے دوں گا مگر دباو میں نہیں آوں گا،ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا،کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کرینگے، چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پرچند دن پہلے سرپرائز دیا، 3ماہ پہلے بتادیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟، چیئرمین ایف بی آر کو پھر کہتا ہوں کوئی اور سرپرائز ہے تو دے دیں کوئی ایکشن نہیں لوں گا لیکن پھر چھپن چھپائی کی تو برداشت نہیں کروں گا۔
شہبازشریف نے آئی ایم ایف معاہدے کونئی ذمہ داریوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہااب ٹیکس کا نفاذ ان افرادپر کریں جو ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس لینے کے نام پر تاجروں ،صنعتکاروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، نہیں چاہتا آپ میری بدنامی کریں۔
دریں اثنان لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا ملک میں عدم استحکام و بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیاجانا چاہیے، حکومت، ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف چلائی جانے والی منظم مہم کا توڑ کرنے کےلئے میڈیا حکمت عملی کو زیادہ موثر بنانے پر توجہ دی جائے۔
شہبازشریف نے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاایوان بالا کو جمہوری اقدار ،باوقار ماحول کےلئے تمام منتخب ایوانوں کی رہنمائی کرنی چاہیے،امید ہے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں امور خارجہ کمیٹی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت، پرامن اور تعمیری تشخص ابھارنے پر خصوصی توجہ دے گی۔
مزید برآں اپنے بیان میںوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ،عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہانیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا،قرض سے نجات و معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے میں آئی ایم ایف معاہدہ اہم ثابت ہوا،ملکی معاشی تحفظ کےلئے تلخ و مشکل فیصلے کئے،مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں،حکومت معیشت کو بہتر بنانے کےلئے اولین بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے،آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی و مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے گا،ایک سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا۔
شہبازشریف نے کہاوفاقی وزیر خزانہ و محصولات اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم و صوبائی وزرائے اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا،پاکستان کو استحکام سے مضبوط و پائیدار بحالی کی طرف لے جانا عزم ہے،کامیابی اس روز ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے،حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے،استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی طرف جانا ہوگا،حکومتی اقدامات سے معاشی ترقی کا سفر مکمل ہوگا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















