اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان امریکہ نے انسداد دہشتگردی ،منشیات اور سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ،دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے انسداد دہشت گردی ،منشیات ،سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے،اکتوبر میں لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھر پور معاونت کرے گی، حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس ،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا، پولیس افسروں کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ دلوانے کے خواہش مند ہیں،پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے ،ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں،وزیر دداخلہ نے کہاامریکہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا،بہترین انتظامات کئے گئے، امریکہ بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ و سنسنی خیز میچز سے محفوظ ہوئی۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















