دریائے ستلج کے کیچمنٹ ایریا میں پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں:کمشنر لاہور

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سیلاب پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حاجی کوٹ شاہدرہ بند کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو چیف انجینئر آبپاشی نے دریائے راوی میں پانی اور سیلابی ہنگامی پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کو دریائے راوی شاہدرہ بند کی مضبوطی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ کل لاہور میں ریکارڈ بارش 315 ایم ایم ہوئی ہے۔ ماحولیات تبدیلی کے تحت امکانی و پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پیشگی انتظامات ورکنگ کیلئے محکمہ آبپاشی، روڈا، ضلعی انتظامیہ لاہور، ریسکیو ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمسایہ ملک میں بارشوں اور مون سون پیٹرن پر مکمل کام کر رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ تمام تر پیشگی انتظامات پر ورکنگ کررہے ہیں۔ تمام آبی صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے۔ پیشگی انتظامات کی ورکنگ کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر لاہور کے دورہ میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، چیف انجینئر اریگیشن کاشف منہاس، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، اے ڈی سی آر عثمان جلیس، اے سی سٹی لاہور رائے بابر و ریسکیو ضلعی افسران لاہور وشیخوپورہ و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔دریں اثناء کمشنر لاہور زید بن مقصود نے دریائے ستلج میں پیشگی انتظامات کے حوالے سے ولے والا اور ہالوالہ قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پاک فوج اور محکمہ آبپاشی کے افسران کے ہمراہ دریائے ستلج کے بندوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو ایکسین محکمہ آبپاشی نے دریائے ستلج میں پانی اور بندوں پر انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ولے والہ گاوں کے بند کے قریب پانی کے بہاﺅ اور بند کی مضبوطی پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ دریائے ستلج کے کیچمنٹ ایریا میں غیرمتوقع بارشوں کے امکان کے تحت پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے امسال نسبتاً زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمسایہ ملک میں بارشوں اور مون سون پیٹرن پر مکمل کام کررہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قصور تمام محکموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ پیشگی ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ دریائے ستلج میں آبی بہاﺅ مکمل طور پر نارمل ہے۔ آج پیشگی ورکنگ کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران ڈی سی قصور ارشد بھٹی، ایکسین اریگیشن قصور، اے ڈی سی آر موسیٰ، اے سی سٹی قصورو ریسکیو و ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔