قصور(:مہر حسن حسین) ضلع بھر کے آئی ٹی میل اور فی میل ٹیچرز نے غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانے پر ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر سخت احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا ۔مظاہرین نے اپنے مطالبے کے حق میں نعرے بازی کی اور خلاف قانون غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانے پر محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ پرسخت تنقید بھی کی۔
احتجاجی آئی ٹی ٹیچرز نے کہاغیرتدریسی کام لیاجارہاہے جس سے ہمیں کافی پریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے‘ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے سکولوں کے بچوں کارزلٹ بھی متاثر ہورہاہے‘ہماری جو ڈیوٹیزہیں اسکے مطابق ہم سے کام لیاجائے۔ہم چارچارماہ سے سکولوں سے غائب ہوجاتے ہیں ہماری ڈیوٹیاں باہرلگادی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سکول کے بچوں کی آئی ٹی کلاسز کافی متاثر ہورہی ہیں۔
فی میل آئی ٹی ٹیچرزکاکہناہے کہ ہم یونین کونسلوں میں بیٹھ کر کام نہیں کرسکتیں لہٰذاہمیں سکولوں میں بچوں کو پڑھانے تک ہی محدودرکھاجائے۔انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن‘ ڈپٹی کمشنرقصور‘سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غیر تدریسی ذمہ داریاں کم سے کم کی جائے تاکہ ہم اپنے سکولوں میں بچوں کو پورا ٹائم دے سکیں اورہم پر مزیدکسی بھی قسم کااضافی بوجھ نہ ڈالاجائے۔اگر ہمارے جائز مطالبے کو نہ مانا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور احتجاجی دھرنے دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور ضلعی انتظامیہ قصور پر عائد ہوگی۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرین اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے منتشر ہو گئے۔
قصور:آئی ٹی میل اور فی میل ٹیچرز کا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج

















