”کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ“

نیویارک:(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قراردےدیا۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروہ اور افغان طالبان ،القاعدہ دہشتگرد نیٹ ورک کے دھڑوں کی طرف سے آپریشنل ، لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے،طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشتگرد گروپ تصور نہیں کرتے۔

انکشاف اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے سلامتی کونسل کو دی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان پر سال 2021 573 ، 2022 715 اور 2023 میں ایک ہزار 210 حملے کیے ،رواں برس بھی سلسلہ اتنی ہی تیزی سے جاری ہے،پاکستان کا حملوں میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا دعویٰ بالکل درست ہے،نیٹو کے رات میں دیکھنے کی صلاحیت والے ہتھیار طالبان کے پاس تھے جو اب کالعدم ٹی ٹی پی استعمال کررہی ہے۔