اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کہاہے پی ٹی آئی کیس میں پارٹی نہیں تھی، مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کیس ،الیکشن کمیشن اور نہ ہی پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پارٹی تھی، مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے،کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ،تحریک انصاف سیاسی پارٹی ہے ،نام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بھی شامل ، لسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے،کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی گئی البتہ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جس کےخلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر امتناع دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے ،الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت انتخابی نشان واپس لیا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں جن 39 اراکین اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنی وابستہ پی ٹی آئی سے ظاہر کی تھی جبکہ کسی بھی پارٹی کا امیدوار ہونے کےلئے پارٹی ٹکٹ ،ڈکلیئریشن ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانا ضروری ہے جو ان امیدواروں نے جمع نہیں کرایا تھا لہٰذا ریٹرننگ افسروں کےلئے ممکن نہیں تھا پی ٹی آئی کا امیدوار ظاہر کرتے۔
اعلامیے میں کہا گیاجن 41 امیدواروں کو آزاد ظاہر کیا گیا انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا نہ پارٹی کی وابستگی ظاہر کی اور نہ ہی کسی پارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لہٰذا ریٹرننگ افسروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی،الیکشن جیتنے کے بعد قانون کے تحت 3 دن کے اندر اراکین قومی اسمبلی نے رضاکارانہ طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ، آزاد امیدوار ظاہر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
پی ٹی آئی کیس میں پارٹی نہیں تھی، فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے،الیکشن کمیشن


















