پاکستان IMFکے حوالے، ظلم اب نہیں چلے گا،جماعت اسلامی

ساہیوال:(بےورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جاوید قصوری،طیب محمود بلوچ امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال نے ساہیوال پریس کلب(رجسٹرڈ) ساہیوال میں پریس کانفرنس کی۔

امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جاوید قصوری،طیب محمود بلوچ امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال نے کہا پاکستان کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیاہے،25 کروڑ عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے،25 کروڑ عوام 2 فیصد لوگوں کی عیاشی کےلئے اب ٹیکس دیں گے،عدلیہ 137 نمبر سے بھی نیچے جا چکی ہے،پولیس اقتدار میں آقاوں کے حکم پر مخالفین کو کچلنے پر تلے ہے، بجلی کے بلوں میں 48 فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے، 45 ارب ڈالر اب تک عوام کی جیبوں سے نکال کر آئی پی پی کی تجوریاں بھری گئیں،201 یونٹ ہونے پر ایک یونٹ 5000 میں پڑ رہا ہے،معاشی طور پر ہم سری لنکا ،بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں، بڑے بڑے گھروں میں رہنے والوں کا ظلم اب نہیں چلے گا،90 ہزار گاڑیوں کا پٹرول ،فری بجلی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم لالی پاپ دے کر جماعت اسلامی کا دھرنا روکنا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی ہر مکتبہ فکر کی آواز بنےگی،پراپرٹی ٹیکس پر جو ظلم کیا گیا ہے وہ صرف عام آدمی کےلئے ہوگا جبکہ اشرافیہ اور فوج کے ملازم ٹیکس نہیں دیں گے،اب یہ نظام نہیں چلے گا،ہمارا مطالبہ ہے آئی پی پی کے معاہدے ختم ہونے چاہئیں،آئی پی پیز میں بیرون ملک کی کچھ جبکہ باقی کمپنیاں اقتدار میں موجود جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی پسندیدہ ہیں،ہم اعلان کر چکے ہیں دھرنا ہر صورت 12 جولائی کو ہو گا،دھرنا شروع کرنے کا وقت طے ہے مگر اختتام کا وقت طے نہیں،اسلام آباد کے دھرنے میں بیٹھ کر ہو سکتا ہے ہم ہرتال کی کال بھی دیں،ہڑتال اور احتجاج کا دائرہ وسیع بھی ہو سکتا ہے۔