اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ڈکٹیٹر قراردےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایوان میں بات کرنے کاموقع نہ ملنے پر اپوزیشن نے سپیکر ایاز صادق کو ڈکٹیٹر قراردےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے کہا جب ہمارا سپیکر تھا تو شہباز شریف کو گھنٹوں بولنے کا موقع دیتے تھے اب سپیکر اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دے رہے،پیپلز پارٹی ،ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،عمر ایوب نے کہا کرم ایجنسی میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ترامیم پر ترامیم کی جارہی ہےں ،ممبران کو اسی وقت مسودہ دیا جاتا ہے، طریقہ کار کا کوئی علم نہیں،حکومت کے کالے کرتوت چھپانے کیلئے بل لایا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا موجودہ حکومت قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہے، اپوزیشن کو پوائنٹ آف آرڈر پر بات نہیں کرنے دی جاتی،کسی کی پرائیویسی کےخلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی،سپیکر کا رویہ یہی رہا تو آخری حد تک جانے پر مجبور ہوجائیں گے،اسد قیصر نے کہا ججز کےخلاف مہم کی مزاحمت کریں گے، جدوجہد کسی دباو کے نتیجے میں ختم نہیں ہوگی، قانون و آئین کے مطابق جنگ لڑیں گے،اپنے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جیت گئے۔

محمود اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں بڑی مشکل سے جمہوریت قائم ہوئی ،24 کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ ہے ،ایاز صادق صاحب ! آپ کو ڈکٹیٹر کس نے بنایا؟،تمام پالیسیوں کا مرکز پارلیمان ہوگا ،ایاز صادق سہولت کار بنے ہیں، لوگوں کو بولنے دیں لوگ سیکھ جائیں گے، میں ذاتی طور پر کہتا ہوں ایاز صادق کےخلاف عدم اعتماد لائی جائے۔