پاکستان کےلئے پرامید،نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، عشرت العباد

منڈی بہاﺅ الدین:(بیورورپورٹ) سابق گورنرسندھ عشرت العباد نے کہاہے قوموں پر مشکل وقت آتا ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا،ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔

منڈی بہاﺅ الدین میں ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا بہتر حالات کیلئے گڈگورننس کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کےلئے پرامید ہوں،منفی پروپیگنڈہ کرنےوالوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، عوام خوشحال ہو ںگے تو ملک مضبوط ہو گا، بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔