متوسط طبقے کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے،نواز شریف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے متوسط طبقے کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

قائد ن لیگ نواز شریف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی،دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال ،حکومتی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،نواز شریف نے کہا متوسط طبقے کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے، مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی، قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔