اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن ٹربیونل میں این اے 48 کے انتخابی نتائج کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے سول سوٹ نہیں ٹربیونل ہے ،بیان حلفی لینے سے نہیں روکا گیا، کسی نے کوئی غلط کام کیا اور کون ذمہ دار ہے، واقعہ کے تہہ تک پہنچنے کےلئے کسی حد تک بھی جائیں گے، اگر پریذائڈنگ افسر پولنگ ایجنٹوں کو فارمز نہیں دیتا تو الیکشن ایکٹ کے مطابق کارروائی ہو گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حلقہ این اے 48 سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کی،مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 48 کے امیدوار راجہ خرم نواز نے اپنا جواب، تمام فارمز اور بیان حلفی ٹربیونل میں جمع کرا دئیے جبکہ ریٹرنگ افسر کے وکیل نے ٹربیونل سے کہا وہ فارم 45، 46، 47 ،48 لے آئے ہیں، ابھی پراسس میں جمع کر دائیے جائیں گے،۔
وران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پریذائیڈنگ آفیسر سے استفسار کیا الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا کیا کیا ہے؟ جبکہ عدالت نے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق پڑھنے کی ہدایت کردی،جج الیکشن ٹربیونل نے کہا پریذائیڈنگ آفیسر نے آپ کوای ایم ایس بھیجے ہیں یا نہیں؟ پریذائیڈنگ افسر پرلازم ہے وہ فارم 45 پولنگ ایجنٹ کودے، اگر فارم 45 پریذائیڈنگ افسر نہیں دیتا تو اس کی وجوہات لکھنی ہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا الیکشن ٹربیونل نے دیکھنا ہے کچھ غیرقانونی ہوا ہے یا نہیں؟،بعدازاں الیکشن ٹربیونل نے این اے 48 سے متعلق سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔
پولنگ ایجنٹس کو فارمز فراہم نہ کرنےوالے پریذائیڈنگ افسر کیخلاف کارروائی ہوگی، جج الیکشن ٹربیونل



















