گنڈا پور بڑھکیں مت مارو، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا،پرویز خٹک

نوشہرہ: (مشرق نیوز)گنڈا پور بڑھکیں مت مارو، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا، پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ کے پی کو جواب دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہامیں علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، کبھی جھوٹ بولا نہ ہی بولوں گا، کچھ لوگ سچ برداشت نہیں کر سکتے، گنڈا پور بڑھکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

پرویز خٹک نے کہاپہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی عدالت جاو¿ں گا، نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے، پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا نہ اب مرضی سے جا رہا ہوں،کسی کیخلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، پوری کابینہ اجلاس کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈا پور بھی بھی عینی شاہد ہیں،سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کر کے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔