وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف چھٹی کے روز اچانک ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا فیصل ایئربیس میں استقبال کیا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔

وزیراعظم کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔ اسکے ساتھ وزیراعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔