اسلام آباد :(بیورورپورٹ)زیرالتوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر جاپہنچی، 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ،سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ہائی کورٹس کے فیصلوں کیخلاف 31944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں،ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی،16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتوا 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا، 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے۔
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادبلند ترین سطح پر جاپہنچی

















