اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سردارمہتاب عباسی، ڈاکٹر ظفر مرزا، زعیم قادری و دیگر سیاسی رہنما ﺅں نے شرکت کی ،نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ”بدلیں گے نظام“ رکھا گیا ہے، جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز و نیلا ،پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے،رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے کہاپارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنونیئر،مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک میں سیاسی استحکام ہے نہ معاشی، فارم 47 والے ملک نہیں بناتے،ایکسپورٹ گر رہی ،مہنگائی بڑھ رہی ہے، دودھ پر ٹیکس لگا نے والا ملک کیا کرسکتا ہے، تباہی کے دہانے پر جاپہنچے، مہنگائی میں اضافے سے عوام پریشان ہیں، کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان ایسا ہو گا ،اقتدار کی کرسیوں پر ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو ضمیر بیچ کر ایوان میں نہ بیٹھیں ،آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ الیکشن ہارکر بیٹھے ہیں،ملک میں تینوں بڑی جماعتوں کو آزما یاجا چکا ، ارباب اختیار تماشائی بنے ہیں،عام آدمی کی سوچ میں یہ بات ڈال دی گئیہے اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ملک میں سیاست نہیں ہوسکتی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا نظام بدلنے کیلئے نئی پارٹی بنائی، یہ نظام پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دیتا، ملک میں 2کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،مڈل کلاس پاکستانی کو مارا جارہا ہے، بجٹ میں نوکری پیشہ افراد کا ٹیکس دگنا کردیا گیا، پاکستان کا نظام شکاری اور عوام شکار ہیں ، بجٹ حکمرانوں کی ترجیحات کی بہترین عکاسی ہے ، 10کروڑ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،کیا حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟، جو نظام عوام کا تحفظ نہیں کرسکتا وہ نظام نہیں چل سکتا ۔
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مہتاب عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے پاکستان کو مایوسی کے عالم میں دھکیل دیا ہے، آج سے 30 سال قبل پاکستان میں ایسی مایوسی نہیں تھی، پاکستان کی تر قی نہ کرنے کی وجہ وہ طبقہ ہے جس نے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، موجودہ صورتحال کی ذمہ دارسیاسی جماعتیں بھی ہیں، ہم اس نظام اورسیاسی جماعتوں کا حصہ رہے لیکن ہم اپنا حصہ نہ ڈال سکے، سیاسی جماعتیں صرف ایک شخص کا نام ہے جو سربراہ ہے، نظام کو اب بڑے آپریشن کی ضروت ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب،فارم 47والے ملک نہیں بناتے،نظام بدلنا ہوگا:خاقان


















