لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فری سولر دینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق 200 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو سولر کےلئے بلاسود قرضہ دیاجائے گا،حکومت 500 یونٹ والے صارفین کو سولر لگانے کےلئے 75 فیصد تک رقم ادا کرے گی،وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہابجلی کے بڑھتے بلز پر بہت تکلیف ہے ،غریبوں کےساتھ ہوں، ہمیشہ حق کےلئے کھڑی رہوں گی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی ،ہر ہاوسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائیگا ،مریم نواز ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔
اجلاس میںپنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ ، شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا،ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ و بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، لبرٹی،مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی، گلبرگ و مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت ،بحالی کا فیصلہ کیاگیا،یکساں روڈ ،ٹف ٹائل لگائی جائیں گی ،کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی،کریم بلاک تا موٹر وے 6رویہ روڈ پر 2 انڈر پاس بنیں گے، لاہور کے مختلف روڈ زکی کمرشلائزیشن کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس جلدمکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایل ڈی اے کےلئے 46 ارب ریونیو جنریشن کا ہدف مقرر کردیا،مریم نوازنے ایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعلیٰ نے گلوبل ویلج کا بھی دورہ کیا۔
علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مردان دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاپوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کےلئے یک جان ہے ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















