سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی درخواست مسترد ،پنجاب میں فوج،رینجرز طلب

اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)وفاقی حکومت کا بڑا اقدام،محرم کے دوران سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔

وفاقی حکومت نے کہا فیس بک ،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی ، محرم میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا،سکیورٹی کو مزید فعال و موثر بنایا جائے، موبائل سگنلزصرف جلوس و مجالس والی جگہوں پر بند ہوں گے۔

ادھر پنجاب میںامن و امان برقرار رکھنے کےلئے فوج و رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئیں،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کےلئے فوج ،رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کیں، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 12 محرم کے دوران فوجی جوان ورینجرز اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔