غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیمیں بنانے کا خواب چکنا چور

فیصل آباد:(سید صداقت علی شاہ) ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں 5غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنادی، غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے دفاتر کو سربمہر کردیاگیا ۔

سٹیٹ آفیسر انیب اسلم کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی، قانون شکنی پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانیوالی سڑکوں، چار دیواریوں، سیوریج اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا گیا اور دفاتر کو سیل کرکے ڈویلپرز کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں ورنہ فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں، مزید برآں سربمہر دفاتر کو ازخود ڈی سیل پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔