پارٹی رہنماﺅں کو عمران سے ملاقات کی اجازت نہ ملی،مایوس واپسی


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کےساتھ پارٹی رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

شاندانہ گلزار، فردوس شمیم نقوی، جنید اکبر، عمر ایوب، شبلی فراز ،روف حسن ،شہریار آفریدی جیل پہنچے لیکن کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ،تمام رہنما جیل کے باہر دھوپ میں کھڑے رہے،عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ،اپوزیشن لیڈر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹاوٹ کہہ دیا۔

عمر ایوب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاملاقات کورٹ آرڈرز کے مطابق طے تھی،پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے، سب ایک ہیں، بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے،آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب ٹاو¿ٹ ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی سب سے بڑا ڈاکو ہے،سب کو پریویلیج موشن کے ذریعے لائن حاضر کریں گے۔

شاندانہ گلزار نے پارٹی میںگروپنگ کی تردید کرتے ہوئے کہابانی چیئرمین سے گزارش کروں گی عمر ایوب کا استعفیٰ واپس لیں، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں،پی ٹی آئی پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔

شہریار آفریدی نے کہا کچھ بھی کرلیں جھکیں گے نہ تقسیم ہوں گے، بانی چیئرمین کےلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔