اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملکی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد میں شہزاد سلیم ، زید بشیر ، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شریک تھے،ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور بجٹ کی کاروباری برادری میں پذ یرائی کے بارے میں آگاہ کیا،وزیر اعظم نے کہا ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے گئے ہیں، بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے، برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، برآمد کندگان کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، صنعت ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کے شعبوں میں ترقی سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔
حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا: شہباز شریف



















