عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی کانوٹس ،اراکین کے نام مانگ لیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی،فاورڈ بلاک کی خبروں کا نوٹس ،ملوث اراکین کے نام مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی میں دھڑے بندے اور گروپنگ پرمسلسل خبریں آنے عمران خان نے ملوث اراکین کے نام طلب کرلیے ، عمران خان نے پارٹی قیادت سے آئندہ ملاقات میں سینٹ و قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت کردی،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہاپارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔