190 ملین پاونڈز کیس میںعمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ)نیب نے 190 ملین پاونڈز کیس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین نیب نے دائر اپیل میںمو¿قف اختیار کیا گیا ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں،سپریم کورٹ 14 مئی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل کو منظور کرے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ادھر عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ، وکلاکو ملاقاتوں ،مشاورت کی اجازت نہ دینے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں عمران خان نے موقف اپنایا عدالتی احکامات کے باوجود سپرٹینڈنٹ جیل نے وکلا،پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی،سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں اسیری کے دوران دن میں 15 افراد سے ملاقات کی اجازت تھی،جیل میں پارٹی لیڈر شپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت اورانٹیلی جنس اداروں ،وزارت دفاع کو سول انتظامیہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔

دریں اثنا لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی،عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے درخواست پر سماعت کی،تفتیشی افسر نے خود پیش ہونے کی بجائے جونیئر افسر کے ذریعے ریکارڈ بھجوایا ،عدالت نے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔