اسلام آباد: پاکستان نے امریکی قرارداد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں اسحاق ڈار نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی کے اہم نکات بیان کیے، نائب وزیراعظم نے چین کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا . فلسطین اورکشمیرکے جاری تنازعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت ہے۔
ممتاز زہرہ نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات طویل عرصے پر محیط ہے، امریکی کانگریس کو پاک امریکہ تعلقات میں مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے، امریکہ کو اپنے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات سے آگاہ کردیا -
امریکی قرارداد داخلی امور میں غیرضروری مداخلت ہے:پاکستان



















