:( ) پی ٹی آئی نے امریکی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد کی حمایت سے انکار کردیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو حمایت نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا قرارداد دیکھی نہ ہی کسی حکومتی قرارداد کی حمایت کریں گے،حکومت اعتماد میں نہیں لیتی تو کسی بھی قرارداد کوسپورٹ نہیں کریں گے۔
چین سمیت عالمی مبصرین نے پاکستانی الیکشن پر کیا رپورٹ دی وہ بھی بتایا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدت کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا عدت کیس معاملے پر ناانصافی ہوئی، فیئرٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا، بالکل سیاسی انتقام والا جھوٹا کیس تھا۔
پی ٹی آئی کا امریکی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد کی حمایت سے انکار

















