قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت خان نے بطور جج تاریخ رقم کردی

لاہور:(کورٹ رپورٹر) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی خان نے بطور جج تاریخ رقم کردی، سپریم کورٹ نے 91 فیصد فیصلوں کو درست قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کے فیصلوں کےخلاف سپریم کورٹ میں 809 اپیلیں دائر ہوئیں، اس میں 295 زیر التوا ہیں، 514 پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا جس میں سے 466 پر جسٹس شجاعت کے فیصلے برقرار رکھ ہیں اور صرف 48 کیسز میں فیصلہ مسترد کیا گیا۔