لاہور: (کورٹ رپورٹر)عدالت نے غیرقانونی بھرتیاں کیس میں پرویز الٰہی کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد علی بھٹہ نے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عدالت پیش نہ ہوئے، خان بھٹی کو حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا،دوران سماعت وکلا کی جانب سے پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، پرویز الٰہی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دل کی تکلیف بھی ہے،بعدازاں عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔
غیرقانونی بھرتیاں کیس میں پرویز الٰہی فرد جرم کیلئے طلب



















