مرکزی علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیدنا عثمان غنی سیمینارز

فیصل آباد: (بیورورپورٹ)مرکزی علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر ملحق جامع مسجد گول میں حضرت سیدنا عثمان غنی سیمینار زیر صدارت وائس چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی ہوا ۔

مقررین نے حضرت سیدنا عثمان غنی کے فضائل، محاسن و محامد اور سیرت پرخطاب کیا ، سیمینار سے وائس چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالدمحمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت عثمان کے زمانے میں صحیح جمہوریت تھی ،ہر شخص کو اظہار خیال کی آزادی رہی، حکام و عمال پر تعمیری نکتہ چینی کا حق ہوتا تھا، شخصی حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی جاتی ،عہد عثمانی میں جمہوریت کے تینوں عناصر کی فراوانی تھی، حضرت عثمان کے عہد میں صحیح حقیقی جمہوریت کے جلوے نظر آئے ،حضرت عثمان نے نظام حکومت ملک کی نظم و نسق کو مضبوط و مستحکم بنیادوں پر استوار کیا، حضرت عثمان غنی کا دورحکومت اسلام کی اساس اور شوریٰ پر قائم تھا۔