اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مفاہمت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل بیٹھ کر بات کریں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اگر کوئی مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر معاملات طے کریں، میںکینسر کا مریض ہونے کے باوجود جیل میں نہیں رویا، نہیں چاہتے کسی اور سے بھی زیادتیاں ہوں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا علی خان کا دل میں بہت احترام ہے، 2018 کی اسمبلی سے اچھا تعلق رہا، جھرلو انتخابات کے باوجود نہ صرف نتائج قبول کئے بلکہ ایوان میں بھی آئے، بطور اپوزیشن لیڈر پہلی تقریر میں میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت کی پیشکش کی تاہم پیشکش کو حقارت سے ٹھکرا دیا گیا۔ ایوان میں لگائے گئے توہین آمیز نعرے تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، کسی فرد کے ساتھ زیادتی کے حق میں نہیں، انصاف کا پلڑا بھاری رہنا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا ایوان کو دیکھنا چاہئے تلخیوں کا ذمہ دار کون ہے؟ 76 سال بعد بھی ایسی جگہ کھڑے ہیں جہاں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، جب والدہ کا انتقال ہوا جیل میں تھا، سپرنٹنڈنٹ جیل سے چھٹی مانگی لیکن انہوں نے انکار کردیا، والدہ کی وفات کے دن عدالت کے سامنے پیش ہوا تو وکیل نے استثنیٰ مانگا تاہم جج صاحب نے کہا گواہ بلائے گئے ہیں ہر صورت بیان ریکارڈ ہوں گے، ذاتی تکالیف کا رونا نہیں رونا چاہتا، میری کمر میں تکلیف تھی لیکن خطرناک قیدیوں والی گاڑی میں بٹھایا گیا تاکہ مجھے تکلیف ہو، کینسر سے متاثر ہونے کے باوجود کبھی جیل میں رونا نہیں رویا۔
شہبازشریف نے کہا اگر بانی پی ٹی آئی کو مشکلات و مصائب کا سامنا ہے تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، انڈر ٹرائل و سزا یافتہ قیدی کے حقوق میں فرق ہوتا ہے۔ خواجہ آصف، رانا ثنا انڈر ٹرائل تھے لیکن زمینوں پر لٹایا گیا، دوائیاں بند کی گئیں، نہیں چاہتے کسی اور کےساتھ زیادتی ہو، آئیں بیٹھیں ملک کو آگے لےکر جانے کےلئے بات کریں اورکوئی چارہ کار نہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری بورڈ کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ شہبازشریف نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کےلئے جوائنٹ وینچر کی منظوری دیتے ہوئے کہا پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ترجیح ہے۔ حکومت تاجروں، سرمایہ کاروں کےلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے دوران شینزین میں پاکستانی و چینی کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت کی جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ شہبازشریف نے تھرکول کوملکی توانائی ضروریات کےلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے منصوبے کو ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلانے کےلئے ریلوے لائن پر ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















