لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے مہنگائی میں کمی،ایک لاکھ گھر بنا کردیں گے،حکومت نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دےدی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاسکھ میرج ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا،پوری دنیا میں مریم نواز کی ستائش کی جارہی ہے،بہت سارے ممالک سکھانے کی کوشش کرتے ہیں اقلیتوں کے کیا حقوق ہیں، مذہبی اقلیتیں ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیح رہی ہیں، پنجاب حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہامعلوم ہے عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمتوں میں کمی لائیں،کوششوں سے مہنگائی میں کمی آئی، 400 ارب کسان کارڈ کی منظوری دےدی،پراجیکٹ کے تحت پنجاب میں ایک لاکھ گھر بنیں گے، اپنا گھر اپنی چھت پراجیکٹ کا افتتاح 14 اگست کو ہو گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہااپلائی کرنے والی بچیوںکو الیکٹرک بائیکس ملیں گی، اوورسیز کیلئے آن لائن سسٹم وضع کردیا ،امریکہ ،یوکے، کینیڈا و دیگر ممالک میں سہولت دی گئی ہے، میرٹ پر تمام بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے،موجودہ حکومت نے پنجاب میں 100 نئے منصوبے شروع کیے یہ سب کام وہی وزیراعلیٰ کر سکتا ہے جس کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہو۔
اس موقع پروزیر اقلیتی امور سرداررمیش سنگھ اروڑا نے کہا اقلیتوں کے حقوق مریم نواز کی پہلے دن سے ترجیح تھے، ایسٹر پر 10ہزار خاندانوں کیلئے گرانٹ دی گئی، وزیراعلیٰ نے بابا گرونانک جاکر گندم کاٹی،5سال کے دوران سکھ میرج ایکٹ کے رولز نہیں بنائے گئے ، جیسے ہی حکومت آئی سکھ اور ہندو میرج ایکٹ کے رولز پر کام کیا، بھارتی پنجاب کا میڈیا بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے عمل کو ہائی لائٹ کررہا ہے، انڈین میڈیا کہہ رہا ہے پاکستان اقلیت دوست ملک ہے۔
رمیش سنگھ اروڑا نے کہا پہلا سکھ میرج ایکٹ پاس کرلیا ، ہندومیرج ایکٹ کے رولز پر بھی کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کارکردگی کی بات کرتی ہیں، میرا ڈیپارٹمنٹ اگلے 5سال کا روڈمیپ بنانے جارہا ہے، سکھ ازم کی بنیاد پاکستان سے ہے، اپنی ثقافت کو بچانا ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















