بہاولپور:(سٹی رپورٹر )بہاولپور پریس کلب کی کابینہ کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئیے اہم اقدام۔بہاولپور پریس کلب اور سپیریئر کالجز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط،ممبران پریس کلب کے بچوں کو سپیریئر کالج میں داخلے پر 50 فیصد رعایت ملے گی۔
مفاہمتی یادداشت کی تقریب بہاولپور پریس کلب بہاولپور ہوئی،معاہدے کی رو سے ممبران پریس کلب کے بچے صدر پریس کلب بہاولپور سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کے داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔اس موقع پر صدر پریس کلب بہاولپور چوہدری محمد سلیم کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئیے مزید عملی اقدامات اور مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔
بہاولپور پریس کلب اور سپیریئر کالجز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط



















