سینئرترین جج کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعیناتی کیلئے خط ارسال

لاہور:(کورٹ رپورٹر)سینئرترین جج کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعیناتی کیلئے پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا۔

پاکستان بار کونسل نے خط میں کہاامید ہے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری میں سینیارٹی کومدنظر رکھا جائے گا،لاہورہائیکورٹ کے جج کی تقرری کیلئے آپ نے سنیارٹی کے اصول کیخلاف ووٹ دیا، الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کااصول طے شدہ ہے،سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کیلئے اہل نہ سمجھا گیا تو منصب پرسوال اٹھے گا۔

خط میں مزید کہا گیاسینئرترین جج کیلئے سنیارٹی اصول سے انحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جاسکتالہذا سینئر ترین جج کو ہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا جائے۔