لاہور: () سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 152 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ ،اٹک ، ننکانہ صاحب ، بہاول نگر، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھرا ں، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، چکوال ، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں ۔
ٹی ٹی پی کے 2 جبکہ اٹک سے القاعدہ کا 1 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیاگیا ، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ ، 8 ڈیٹونیٹر ،32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔
پنجاب: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 22 دہشتگرد گرفتار


















