کراچی:( بیورورپورٹ)نئی سیاست جماعت کاجنم،شاہد خاقان عباسی ،مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان “پارٹی لانچ کردی۔
عوام پاکستان کے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کو عوام پاکستان،بدلیں گے نظام،پاکستان کے لوگ،ہم نظام بدلیں گے کے ٹیگ لائن کےساتھ شیئر کیا گیا،ایکس پر شیئر کی ویڈیو میں مایوس شہریوں کو متعدد قومی مسائل جیسے مہنگائی، گیس اور بجلی کی قلت، بدعنوانی، بے روزگاری اور لڑکیوں کےلئے سکولوں کی کمی پر سوالات کرتے دکھایا گیا ۔
ویڈیو کو سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دوبارہ پوسٹ کیا،دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے سابق و موجودہ رہنماوں سے عوام پاکستان پارٹی نے رابطے شروع کردیئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے ،کراچی کی کئی اہم کاروباری سیاسی شخصیات سے بھی رابطے جاری ہیں۔
نئی سیاست جماعت کاجنم،عوام پاکستان “پارٹی لانچ

















