بہاولپور:(قاسم بھٹی) بہاول پورمیں نہری پانی کی چوری عروج پرپہنچ گئی2،2 لاکھ روپے میں موگے توڑنے جانے لگے ٹیل کے کاشتکار رل گئے ٹیل پرنہری پانی چوری ہونے کے باعث زمینیں بنجر ہونے لگی ٹیل کے کاشتکاروں کاشدیداحتجاج ،صوبائی وزیرآبپاشی سے فوری نوٹس لینے اورمحکمہ انہار میں کرپٹ عملہ کے خلاف کاروائی کامطالبہ کردیا۔
ٹیل کے کاشتکاروں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ انہار بہاول پورکے کرپٹ افسران اورعملہ نے اپنااپنابھتہ وصول کرکے پانی چوروں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے وزیراعلی پنجاب کے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل PMIU کوغیرفعال کردیاگیاہے مانیٹرنگ سیل پرباربارشکایات درج کرائی جاتی ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہوتی کیونکہ افسران اہلکاروں سے لیکرمانیٹرنگ سیل تک کرپشن میں تقریبا تمام ملوث ہیں ٹیل کے کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف ' چیف سیکریٹری پنجاب 'سیکریٹری اریگیشن پنجاب' سے فوری نوٹس لینے اورمانیٹرنگ سیل کوفعال کرکے محکمہ انہار کے کرپٹ افسران اورعملہ کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
بہاولپور میں نہری پانی کی چوری عروج پر پہنچ گئی، ٹیل کے کاشتکار رل گئے

















