شہباز،بلاول ملاقات،چیئرمین پی پی نے وزیراعظم کو مطالبات کی فہرست تھما دی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شہباز،بلاول ملاقات،چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو مطالبات کی فہرست تھما دی۔

ملاقات میںاحسن اقبال، اسحاق ڈار،اورنگزیب، رانا ثنا ،سعد رفیق ،یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمن بھی شریک رہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ اورپنجاب کے معاملات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبات کی فہرست وزیراعظم کو تھماتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی،وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد کےلئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔